15 مارچ ، 2013
لاہور…لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے واقعہ بادامی باغ میں ملوث 13 ملزمان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل جبکہ ایک ملزم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ان ملزمان کو جیل وین میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا۔جہاں عدالت نے 13 ملزمان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا نے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ ایک ملزم میاں سلیم کے بارے میں بے گناہ ہونے پر اس کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔میاں سلیم عدالت سے باہر آئے توعزیزو اقارب نے ان کا استقبال کیا جبکہ دیگر ملزمان کے ورثا کا کہنا تھا کہ باقی لوگ بھی بے گناہ ہیں۔