17 جنوری ، 2012
اسلام آباد… معروف وکیل رہنما اور پیپلز پارٹی کے مرکزی عہدیدار چوہدری اعتزاز احسن توہین عدالت نوٹس میں وزیر اعظم گیلانی کے وکیل ہونگے۔ چوہدری اعتزاز احسن نے آج وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ 19جنوری کو وزیرا عظم کی نمائندگی کریں گے۔ وا ضح رہے کہ آج صبح ہی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو دیئے گئے توہین عدالت سے تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔عدالت عظمیٰ کا تحریری حکم نامہ وزیر اعظم سیکریٹریٹ کو موصول بھی ہو گیا ہے۔