دنیا
15 مارچ ، 2013

بیونس آئرس کی معمر خاتون کا نو منتخب پوپ فرانسس سے افیئر کا دعویٰ

بیونس آئرس کی معمر خاتون کا نو منتخب پوپ فرانسس سے افیئر کا دعویٰ

روم … پوپ فرانسس کو رومن کیتھولک چرچ کا نیا سربراہ منتخب ہوئے 48 گھنٹے بھی نہیں گزرے لیکن میڈیا پر ان سے متعلق نئی نئی باتیں سامنے آرہی ہیں، بیونس آئرس کی ایک معمر خاتون آمالیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 60 بر س پہلے ان کا موجودہ پوپ سے افیئر تھا۔ جارج برگوگلیو اور آمالیا ایک دوسرے پر فدا تھے اس وقت ان دونوں کی عمریں 12 ، 13 برس تھیں۔ آمالیا کے دعویٰ کے مطابق جارج نے انہیں ایک محبت نامہ بھی تحریر کیا جو آمالیا کے والد کے ہاتھ لگا، جنہوں نے آمالیا کواس حرکت پر تھپڑ مارا تھا۔ آمالیا کا مزید کہنا ہے کہ جارج نے ان سے شادی کی خواہش ظاہر کی اور شادی کے بعد ساتھ رہنے کیلئے سفید رنگ کا گھر خرید کر دینے کا وعدہ بھی کیا تھا، تاہم ایسا نہ ہوسکا اور جارج نے چرچ میں شمولیت اختیار کرلی۔ آمالیا نے بتایاکہ جارج اس چرچ میں ہی پادری تھے جہاں ان کی شادی ہوئی مگر آمالیا کی شادی سے چند ماہ پہلے وہ اس چرچ کو چھوڑ چکے تھے۔ ادھر منصب پاپائیت پر براجمان پوپ فرانسس شاید آمالیا کی یادوں میں ہی کھوئے ہوئے ہیں، تب ہی ایک تقریب میں ان کا پاوٴں سیڑھی پر لڑکھڑا گیا۔ ویٹی کن میں کارڈینلز سے ملاقات کرتے ہوئے جیسے ہی پوپ کھڑے ہوئے ، ان کے قدم لڑکھڑاگئے، تاہم بڑے وقار کے ساتھ انھوں نے خود کو سنبھالا اور آگے چل پڑے۔

مزید خبریں :