پاکستان
15 مارچ ، 2013

عمران خان کا جلسے کو جنگ قراردینا آمرانہ ذہنیت ہے،پرویزرشید

 عمران خان کا جلسے کو جنگ قراردینا آمرانہ ذہنیت ہے،پرویزرشید

لاہور…مسلم لیگ نون کے رہنما سینٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے جلسے کو جنگ اورمینارپاکستان کو پانی پت کا میدان قراردینا آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔لاہورسے جاری بیان میں سینٹرپرویز رشید نے کہا کہ عمران خان لفظوں کے استعمال میں ذہنی پسماندگی کا اظہار کرتے ہیں اسی لیے اُن کے پارٹی الیکشن میں دھونس اوردھاندلی کا مظاہرہ ہوا۔ اُن کا کہناتھاکہ جلسوں کو ’جنگ ‘ اورمینارپاکستان کو ’پانی پت کا میدان ‘قراردینے سے عدم برداشت کے رویوں میں مزید اضافے کا سبب بنے گا،جمہوریت میں ’پانی پت کے میدان سجتے ہیں نہ جنگ چھڑتی ہے بلکہ انتخابات ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :