26 جون ، 2025
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ انہیں بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم 'دنگل' پر پابندی لگا کر افسوس ہوا۔
مریم اورنگزیب نے حال ہی میں اداکار عمر بٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔
میزبان نے سینئر صوبائی وزیر سے سوال کیا کہ ایک سمجھوتا جو آپ کو لگتا ہے نہیں کرنا چاہیے تھا؟ اس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم 'دنگل' پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔
مریم اورنگزیب نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ فلم نہیں دیکھی تھی اور ان ہی دنوں میں وزیر اطلاعات بنی تھی، سینسر بورڈ کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور انہوں نے فلم پر پابندی کی کچھ وجوہات بتائیں، بھارتی فلموں پر پہلے سے ہی پابندی لگی ہوئی تھی اس وجہ سے 'دنگل' پر بھی پابندی لگا دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پابندی لگانے کے ڈیڑھ سال بعد میں نے عامر خان کی یہ فلم دیکھی تھی تو تب سے مجھ پر یہ بوجھ ہے۔
واضح رہے کہ عامر کی فلم دنگل 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ ایک کامیاب فلم تھی جس نے کروڑوں کی کمائی کی اور اس فلم میں کبڈی کے کھیل کو دکھایا گیا تھا۔