17 مارچ ، 2013
گجرات… امیرجماعت اسلامی سید منورحسن نے اعلان کیا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیرکی پارٹی اور جماعت اسلامی مل کرانتخاب لڑے گی، انہوں نے یہ اعلان گجرات میں جلسے سے خطاب میں کیا ۔خطاب میں امیر جماعت کا کہنا ہے کہ ہم پْرامن انقلاب کے حامی ہیں،انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ماضی میں عوام کو نظر انداز کیا گیا ۔ ہمارے حکمران امریکا سے ڈکٹیشن لیتے ہیں، جبکہ حکمران بھی پالیسیاں امریکی ترجیحات کے مطابق بنارہے ہیں۔