17 مارچ ، 2013
اسلام آباد…ن لیگ کے راجا ظفر الحق اورسینیٹراسحاق ڈار نے جمعیت علامئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نگراں وزیر اعظم کے لئے شاکر اللہ جان کا نام واپس لینے پرتحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ شاکر اللہ جان کا نام واپس لینے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔ن لیگ کے راہنماؤں نے بتایا کہ شاکراللہ جان کا نام غلط فہمی کی بنیاد پرواپس لیا گیا،جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شاکر اللہ جان کا نام شامل کیا جائے،اس مطالبے پر ن لیگ نے مولانا کو جواب دیا ہے کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد صورت حال سے آگاہ کریں گے۔