17 مارچ ، 2013
کوئٹہ…بلوچستان میں سیاسی بحران نے نئی کروٹ لے لی ہے ، مستعفی وزرا نے نیا سیاسی اتحاد بنا لیا ہے، پیپلز پارٹی کے 14 میں 8 اراکین اپوزیشن سے شامل ہو گئے ہیں جبکہ ق لیگ کے 19 میں سے 16 اراکین بھی اپوزیشن کیمپ میں چلے گئے ،اس تبدیلی کے بعد وزیر اعلیٰ رئیسانی کے مقابلے میں اپوزیشن لیڈر طارق مگسی کو اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اتحاد نے جے یو آئی (ف)کے مولانا واسع کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ اراکین کااپوزیشن میں جانے سے ایوان اپوزیشن میں تبدیل ہو جائے گا جبکہ اسلم رئیسانی گروپ ایوان میں اقلیت میں آجائے گا ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی تحلیل میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔صورت حال کے بعدآج شام ہونے والا کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔