پاکستان
17 جنوری ، 2012

پیرپگارا کے انتقال پر نوازشریف کا پیرصبغت اللہ سے اظہار افسوس

پیروجو گوٹھ…مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نوازشریف نے پیر جوگوٹھ میں پیرصبغت اللہ سے پیرپگارا کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔نوازشریف نے پیر جو گوٹھ میں پیرپگاراکے انتقال پران کے صاحبزادے اور نئے پیرپگاراپیر صبغت اللہ سے تعزیت کی اس موقع پر پیرپگارامرحوم کے صاحبزادہ پیر علی گوہر شا ہ راشدی،اورپیر صدرالدین شاہ بھی موجود تھے۔نوازشریف نے پیرپگاراکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ن لیگ کے رہنما ذوالفقارکھوسہ ،پارٹی کے صوبائی صدر غوث علی شاہ اور سابق گورنرسندھ ممنوں حسین بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید خبریں :