پاکستان
17 جنوری ، 2012

وفاقی حکومت کا صوبوں کی سطح پر کاونٹر آئی ای ڈی فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد…دہشت گردی کی واقعات میں دیسی ساختہ بم یا آئی ای ڈیز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے بعد وفاقی حکومت نے صوبوں کی سطح پر کاونٹر آئی ای ڈی فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام صوبوں میں کاونٹر آئی ای ڈی فورسز بنائی جائیں گی۔ جودیسی ساختہ بموں یا آئی ای ڈیز کی نشاندہی کرنے اور ناکارہ بنانے والے ماہرین پر مشتمل ہوں گی،اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فورسز بعد ازاں ڈویڑنل اور ضلع کی سطح پر بھی قائم کی جائیں گی۔ فورسز کے قیام کے لئے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ گذشتہ چار ماہ کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے32واقعات میں آئی ای ڈیز استعمال کی گئیں۔ جس پر خیبر پختونخوا نے وفاق سے اس پر قابو پانے کے لیے اضافی وسائل کا مطالبہ کیا۔ جس پروفاقی حکومت نے تمام صوبوں میں آئی ای ڈی کاونٹر فورسز قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

مزید خبریں :