پاکستان
19 مارچ ، 2013

بھارتی پولیس پر حملہ:ذمہ داری لشکر طیبہ پر عائد،چار پاکستانی گرفتار کرنے کادعویٰ

سری نگر…مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے سری نگر حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکر طیبہ پرعائد کرتے ہوئے ایک پاکستانی سمیت چار افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔گذشتہ ہفتے سی آر پی ایف کے کیمپ پر حملے میں پانچ پولیس اہل کار ہلاک ہوئے تھے۔ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی تنظیم حزب المجاہدین نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ تاہم مقبوضہ کشمیر کے آئی جی پولیس عبدالغنی میر نے پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ سری نگر حملے کا منصوبہ لشکر طیبہ نے بنایا۔ حملہ آور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے جنوری اور فروری میں آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے کہ جن میں سے زبیر عرف طلحہ ضرار کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ لشکر طیبہ کا رکن ہے۔

مزید خبریں :