19 مارچ ، 2013
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے منگل کی شب سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کے فرمان پر دستخط کردیئے جس کے بعد صوبائی اسمبلی ختم ہوگئی،واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کی آئینی مدت 5 اپریل کومکمل ہونا تھی۔گورنر نے وزیراعلیٰ سندھ کی ایڈوائس پر یہ اقدام کیا۔یہ ملک کی تیسری صوبائی اسمبلی ہے جو کہ تحلیل کردی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ کی رہائش گا ہ پر ایک اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ ،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور اپوزیشن لیڈر سردار احمد سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔