پاکستان
19 مارچ ، 2013

فیصل آباد :لیپ ٹاپ چھیننے کی کوشش میں ڈاکوؤں نے طالبہ کو مارڈالا

فیصل آباد…فیصل آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والی ایم فل کی طالبہ سے لیپ ٹاپ چھیننیکی کوشش میں ڈاکوؤں نے اسے دھکا دے دیا، طالبہ سر میں چوٹ لگنے سے چل بسی، ڈاکو فرار ہوگیا۔یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں پیش آیا جہاں ایم فل کی طالبہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ملنے والے لیپ ٹاپ کے لیے بیگ خرید کر اپنے بھائی کے ساتھ واپس آرہی تھی کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے کشمیر چوک کے قریب اس سے بیگ چھیننے کی کوشش کی تو طالبہ موٹر سائیکل سے گر گئی، جس سے اس کے سر میں گہری چوٹ آئی اور وہ موقعہ پر ہی دم توڑ گئی جس پر ڈاکو فرار ہو گئے، طالبہ کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور تمام اہل علاقہ بھی سوگوار ہیں۔

مزید خبریں :