19 مارچ ، 2013
پشاور…پاکستان میں متعین فلسطین کے سفیر ولید احمد ابو علی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پاکستان نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ جس پر پاکستان کے شکر گزار ہیں . وہ پشاور یو نیورسٹی میں طلباء کو لیکچر دے رہے تھے۔ فلسطینی سفیرنے مزید کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف پاکستانی قوم اور حکومت دونوں کے مشکورہیں، دنیا کو چاہیے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دے اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف سب یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔لیکچر کے دوران فلسطینی سفیر نے طلباء کو فلسطین کے حوالے سے تفصیلی معلومات بھی فراہم کیں۔