پاکستان
19 مارچ ، 2013

چمن میں تھانے پر دستی بم حملہ:ملزمان فرار، کوئی جانی نقصان نہیں

چمن …چمن میں تھانے پر دستی بم حملے سے تھانے کو جزوی نقصان پہنچا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد چمن میں ریلوے اسٹیشن تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔دھماکے سے تھانے کے دروازے اور بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔گزشتہ روز بھی لیویز ہیڈکوارٹر کے باہر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا تھا۔

مزید خبریں :