پاکستان
20 مارچ ، 2013

نامزد نگراںوزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی آج یا کل حلف اٹھائیں گے

نامزد نگراںوزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی آج یا کل حلف اٹھائیں گے

کراچی....سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ جسٹس(ر)زاہدقربان علوی آئندہ 24 سے 48گھنٹے میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔سندھ کے نامزد نگران وزیراعلیٰ زاہد قربان علوی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے ملاقات کی۔ سندھ کی نگراں کابینہ 10سے12وزراپرمشتمل ہوگی۔ نامزد وزیراعلیٰ سندھ آج نہیں تو کل حلف اٹھائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کریں گے۔ نگران وزیراعلیٰ کے نام کی منظوری صدر آصف علی زرداری سے لی گئی ہے۔قبل ازیں سندھ اسمبلی تحلیل کردی گئی ہے اور گورنر عشرت العباد نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی ایڈوائس پر دستخط کردیے ہیں۔

مزید خبریں :