پاکستان
20 مارچ ، 2013

واجبات کی عدم ادائیگی پر سندھ پولیس کے دفاتر کی بجلی آج کٹ جائیگی

واجبات کی عدم ادائیگی پر سندھ پولیس کے دفاتر کی بجلی آج کٹ جائیگی

کراچی…واجبات کی عدم ادائیگی پرکے ای ایس سی نے سندھ پولیس کو حتمی نوٹس جا ری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے تمام دفاترکی بجلی آج شام 4 بجے تک کاٹ دی جائے گی۔سندھ پولیس پر بجلی کے بلوں کی مد میں 80 کروڑ روپے کے واجبات ہیں، جن میں20کروڑ روپے کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم اے جی سندھ نے20 کروڑ روپے کے بلوں کی اقساط روک رکھی ہیں اور کوارٹر ادائیگی بھی عمل میں نہیں لا ئی جا سکی ہے جس کے بعد کے ای ایس سی نے سندھ پولیس کو حتمی نوٹس جا ری کرنے کے بعد آج شام 4 بجے تک کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے پولیس کے خفیہ کیمرے بند ہو جانے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :