دنیا
03 مارچ ، 2012

یمن: ری پبلکن گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ،ہلاکتوں کا خدشہ

یمن: ری پبلکن گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ،ہلاکتوں کا خدشہ

صنعاء… یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ری پبلکن گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صنعاء سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر Bayda بیس پر گاڑی ٹکرا دی گئی جس کے نتیجے میں دھماکے سے 3 منزلہ عمارت تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد فوجیوں اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو مبینہ طور پر یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے بیٹے کی جانب سے کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نئے صدر کے حلف اٹھانے کی تقریب میں بھی دھماکا کرکے 26 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :