کاروبار
03 مارچ ، 2012

اگلے ہفتے سے پنجاب میں سی این جی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاگیا

اگلے ہفتے سے پنجاب میں سی این جی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاگیا

لاہور… ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے پنجاب میں سی این جی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی عارف حمید نے بتایا کہ پیر سے پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز ڈھائی کی بجائے اب تین روز بند رہیں گے جبکہ یہاں سے ملنے والی 65 ملین کیوبک فٹ گیس ٹیکسٹائل سیکٹر کو فراہم کی جائے گی اور انہیں ہفتے میں تین روز گیس ملے گی اور چار روز بند رہے گی۔ انھوں نے کہا سو ملین کیوبک فٹ گیس کھاد کمپنیوں کو دے دی ہے اور پاک عرب اور اینگرو کھاد کمپینیوں کو گیس کی سپلائی بحال کر دی ہے ایم ڈی سوئی گیس نے کہا کہ ہیٹر اور گیزر بند ہونے سے بہتری آئی گھروں کا پریشر پورا ہو گیا ہے ، اپریل میں صنعت کو مزید گیس دیں گے۔

مزید خبریں :