دنیا
22 مارچ ، 2013

میانمار: فرقہ وارانہ و نسلی فسادات،10 افراد ہلاک،3 مساجد شہید

میانمار: فرقہ وارانہ و نسلی فسادات،10 افراد ہلاک،3 مساجد شہید

ینگون…میانمار میں آج تیسرے روز بھی فرقہ وارانہ و نسلی فسادات جاری ہیں۔میانمارکے وسطی علاقے میں فرقہ وارانہ و نسلی فسادات کوآج تیسرا روز ہے۔فسادات کے دوران 3 مساجد شہید کی گئیں 10 افراد ہلاک، 20 زخمی ہوئے اور مدارس کو نذر آتش کردیا گیا جس کے بعد رات گئے کرفیو نافذ کردیاگیا۔بدھ کو منڈالے شہر میں زیورات کی ایک دکان کے مسلمان مالک اور گاہک کے درمیان تکرار جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی جس کے بعد سیکڑوں بدھ مت کے ماننے والے اور مسلمان یہاں جمع ہو گئے اور ان کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔

مزید خبریں :