کاروبار
03 مارچ ، 2012

جرمن کمپنی کو ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری

جرمن کمپنی کو ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری

اسلام آباد… سیکریٹری پٹرولیم اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ جرمنی کمپنی آئی ایل ایف انجیئرنگ کو ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے اور 2014 تک پائپ لائن کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔ اسلام آبادمیں جیو نیوز سے بات چیت میں انہوں نے بتایاکہ پائپ لائن کی مجموعی لاگت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔ پاکستان حکومت اس کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی گارنٹی حکومت فراہم کرے گی جبکہ ایران نے پائپ لائن کے لیے 25 کروڑ ڈالر دینے کی پیش کش کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے پائپ لائن بچھانے کے لیے کسی پابندی سے آگاہ نہیں کیا۔ ایران یورپ کو 100 ارب سے زائد کا تیل برآمد کرتا ہے اور اگر ایران پر پابندیاں لگیں تو یورپ کی معیشت کا حال پھر سمجھنے والے سجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہا ر کیا ہے ایرن پاکستان گیس پائپ لائن برقت بچھائی جائے گی اور حکومت پاکستان اس کے لیے سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہے۔

مزید خبریں :