22 مارچ ، 2013
لاہور…یوم پاکستان پر پنجاب پولیس نے صوبائی حکومت کو لاہور میں ایک روز کیلیے میٹرو بس سسٹم بند رکھنے کی تجویز دی ہے۔ 23 مارچ یوم پاکستان پر میٹروبس سسٹم بند رکھنے کی تجویز پنجاب پولیس کے اجلاس میں سامنے آئی ، ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران کے اجلاس میں سیکیورٹی خدشات کے تحت یوم پاکستان پر میٹروبس ٹرانسپورٹ سسٹم بند رکھنے پر اتفاق پایا گیا ،محکمہ پولیس کی جانب سے یہ تجویز صوبائی انتظامیہ کو پہنچا دی گئی ہے۔