پاکستان
22 مارچ ، 2013

صوابی میں بُدھ مت تہذیب کے نئے آثار قدیمہ دریافت

صوابی میں بُدھ مت تہذیب کے نئے آثار قدیمہ دریافت

صوابی…خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں عزیز ڈھیری کے مقام پر بُدھ مت تہذیب کے نئے آثار قدیمہ دریافت ہوئے ہیں۔وادی پشاور ماضی میں کئی تہذیبوں کا مسکن رہا ہے۔ جہاں بدھ مت تہذیب کے کئی آثار آج بھی موجود ہیں۔ یہاں سے وقتاً فوقتاً کئی آثارقدیمہ دریافت ہوچکے ہیں۔محکمہ آثارقدیمہ خیبرپختونخوا نے ضلع صوابی میں عزیز ڈھیری کے مقام پر بُدھ مت تہذیب کے نئے آثار قدیمہ دریافت کئے ہیں۔ جہاں محکمہ آثارقدیمہ نے 300 مربع فٹ زیرزمین کھدائی کی ہے۔ جس میں تیسری صدی عیسویں میں تعمیر کیا گیا اسٹوپا دریافت ہوا ہے۔ اس آثارقدیمہ کی جگہ سے انسانی ہڈیاں، برتن، سکے اور روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء بھی ملی ہیں۔ محکمہ آثارقدیمہ خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہ نذر نے میڈیا کو بتایا کہ اِس جگہ کی کھدائی کا عمل اس سال جنوری میں شروع کیا گیاتھا۔

مزید خبریں :