پاکستان
22 مارچ ، 2013

خیبرپختونخوا:انتخابات شفاف بنانے کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا:انتخابات شفاف بنانے کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت

پشاور… خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلی جسٹس (ر) طارق پرویز نے کہا ہے کہ انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لیے ماحول کو سازگار بنانے کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایات اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں، اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی پی ، صوبائی الیکشن کمشنر، کمانڈنٹ ایف سی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا اور انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے ماحول سازگار بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ آئی ڈی پیز کے حوالے سے نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ انہیں بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کے لئے مناسب انتظامات کئے جائے۔

مزید خبریں :