پاکستان
22 مارچ ، 2013

ڈیرہ الہ یار میں دھماکا، 10افراد ہلاک ،43 زخمی ہو گئے

ڈیرہ الہ یار میں دھماکا، 10افراد ہلاک ،43 زخمی ہو گئے

جعفرآباد …جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور 43 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 13 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔خیبرپختونخوا کے بعد آج بلوچستان دہشت گردی کا نشانہ بنا۔ جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ الہ یار میں پرانا بس اڈے کے ساتھ ہی واقع بازار میں لوگ خریداری میں مصروف تھے۔اِس دوران اچانک زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے میں 7 سے آٹھ دکانوں کو نقصان پہنچا۔ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ کچھ دکھائی نہیں دیا،ہر طرف افرا تفری تھی۔ ڈی پی او جعفر آباد ذوالفقار علی کے مطابق دھماکا خیز مواد رکشے میں نصب کیا گیا تھا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ ڈی پی او جعفر آباد ذوالفقار علی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا ڈیرہ اللہ یار کے کوئٹہ روڈ قومی شاہراہ پر ایک رکشہ میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے شاہراہ کے اوپر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔دھماکے کے بعد ڈیرہ الہ یار اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ شدید زخمیوں کو کوئٹہ، لاڑکانہ اور جیکب آبادکے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :