پاکستان
22 مارچ ، 2013

کراچی:عائشہ منزل، واٹر پمپ فلائی اوورز کیلئے فنڈز جاری

کراچی…بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ عائشہ منزل اور واٹر پمپ فلائی اوورز کیلئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں اور دونوں منصوبے 30 جون سے پہلے مکمل کرلئے جائیں گے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اعلامیئے کے مطابق سید ہاشم رضا زیدی کا کہنا ہے کہ دونوں فلائی اوورز کیلئے 5-5 کروڑ روپے کنٹریکٹرز کو فوری طور پر ادا کئے جارہے ہیں جبکہ اگلی قسط بھی آئندہ ماہ جاری کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث منصوبوں میں جو تاخیر ہوئی ہے اسے دن رات کام کرکے پورا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فلائی اوورز کی تعمیر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی بھی صورت فنڈز کی کمی نہیں ہونے دی جائیگی۔

مزید خبریں :