22 مارچ ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کی رہنماء ماروی میمن نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کا منشوراپنے اندر پاکستان کی آزادی کی ضمانت اور تمام مشکلات کا حل رکھتا ہے ،یوم پاکستان کے حوالے سے مسلم لیگ ن لائرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ اگر عوام پاکستان کو تکلیفوں سے نکالنا چاہتے ہیں تو کسی بھی سیاسی جماعت کو مکمل مینڈیٹ دینا ہو گا ،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے مضبوط معیشت اور مضبوط پاکستان کا تہیہ کر رکھا ہے،سیاسی قیادت کا فوج کے ساتھ عزت کا رشتہ ہو گا تاہم دونوں پر آئینی حدود میں رہنے کی پابندی ہو گی۔