پاکستان
22 مارچ ، 2013

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا دورہ جی ایچ کیو، فوج کی معاونت کی یقین دہانی

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا دورہ جی ایچ کیو، فوج کی معاونت کی یقین دہانی

راولپنڈی…سیکریٹری الیکشن کمیشن نے جنرل ہیڈکوارٹرراولپنڈی کادورہ کیا، پاک فوج نے پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کااعادہ کیاہے۔ پاک فوج کے ترجمان کیمطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نیجنرل ہیڈکوارٹرراول پنڈی کادورہ کیااورفوجی حکام سیانتخابات کے دوران سیکیورٹی کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے حساس پولنگ اسٹیشنز کے بارے میں ابتدائی معلومات کاتبادلہ بھی کیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے سیکیورٹی ضروریات کے پیش نظر تمام ضروریات کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کیے جانے کے بعداگلے ایک دوہفتوں کے دوران فوجی حکام سے یک اورملاقات کرنے کافیصلہ بھی کیاگیاہے۔

مزید خبریں :