پاکستان
22 مارچ ، 2013

ایم کیو ایم کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ، فاروق ستار

ایم کیو ایم کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ، فاروق ستار

لاہور… ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینیر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں شرپسندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے حق میں ہیں۔لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ آئی جی پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانیوالی ایم کیو ایم کے مبینہ دہشتگردوں کی فہرست کا نوٹس لیں ، یہ اقدام سیاسی جماعتوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی الیکشن کمیشن نے ٹیکس چوروں اور جعلی ڈگری ہولڈرز کا راستہ نہیں روکا اوریہ شفاف الیکشن بھی نہیں کرا سکتا۔

مزید خبریں :