پاکستان
22 مارچ ، 2013

ملک تباہی کے دہانے پر ہے،انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، عمران خان

ملک تباہی کے دہانے پر ہے،انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، عمران خان

لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک تباہی کے راستے پر کھڑا ہے، انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم پر پورا اعتماد ہے کہ وہ صاف اور شفاف انتخابات وقت پر کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کا جلسہ ملک کی تاریخ بدل دے گا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے جلسوں کو دیکھ کر کہا جاتا تھا کہ کچھ نہیں ہو گا اور انہوں نے کلین سویپ کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ زرداری کی شکل سے ڈرا کر ووٹ مانگنے والوں کو اب عوام مسترد کر دیں۔ اب انہیں پٹواری اور اسکول ٹیچرز کی حمایت حاصل نہیں، تحریک انصاف کے جلسے کے مقابلے میں وہ 25 فیصد بھی جلسہ کر لیں تو انہیں مان جاوٴں گا۔

مزید خبریں :