پاکستان
22 مارچ ، 2013

موقع ملاتوکراچی کو زیرزمین ٹرانزٹ ٹرین کا تحفہ دیں گے، نوازشریف

موقع ملاتوکراچی کو زیرزمین ٹرانزٹ ٹرین کا تحفہ دیں گے، نوازشریف

لاہور…مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف کا کہنا ہے کہ موقع ملا تو لاہورسے کراچی تک موٹر وے بنائیں گے اورکراچی کو زیرزمین ٹرانزٹ ٹرین کا تحفہ بھی دینگے، جنہوں نے کبھی کچھ نہیں کیا وہ تبدیلی کی بات کررہے ہیں، ہوا میں تلوار چلانے والے بہت ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کرتے۔لاہورمیں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ہوا میں تلوارچلانے والے بہت ہیں ، دعوے کرنے والوں کا کوئی رکارڈ نہیں اصل تبدیلی ملک کو ایٹمی طاقت بنانا ہے،اقتدار کا شوق نہیں، وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں بہت سے لوگ شامل ہیں ،نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تنہا کھڑا ہے ،اپنی محرومیوں کے ہم خود ذمے دار ہیں ،ہمیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے سانحات کی عدالتی رپورٹس سامنے نہ آنے دینا افسوسناک ہے ، نوازشریف کا کہناتھاکہ وہ دو چار سال کی نہیں اگلے 50سال کی بات کرتے ہیں۔اِس موقع پرنواز شریف نے امیدواروں سے اپنے اور اپنے حلقہ اثر میں کرپشن کے خاتمے کا عہد بھی لیا۔نواز شریف نے اپنے خطاب میں جہاں قوم سے اپنی سابقہ غلطیوں کوتاہیوں کی معافی مانگی وہیں پارٹی ٹکٹ سے محروم رہنے والے امیدواروں کو پارٹی کے نطم وضبط کا پابند رہنے کا بھی عہد لیا۔

مزید خبریں :