22 مارچ ، 2013
اسلام آباد…محکمہ ڈاک پاکستان نے اردو کے مشہور مصنف قدرت اللہ شہاب اور مسلم اسکالر علامہ محمد اسد کے 15 روپے مالیت کے یادگاری ٹکٹ جاری کئے ہیں۔قدرت اللہ شہاب اردو کے مشہور مصنف تھے۔ ان کی سوانح حیات ، شہاب نامہ، کسی تعارف کی محتاج نہیں ،قدرت اللہ شہاب نے انڈین سول سروس کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا،انہوں نے قیام پاکستان کے بعد اپنے دور کے اہم قومی لیڈروں اور سیاستدانوں کے ساتھ کام کیا۔علامہ محمد اسد کا شمار دور حاضر کے مشہور مسلم اسکالرز میں ہوتا ہے۔ آپ سن 1900 میں آسٹریا میں پیدا ہوئے، 1926 میں قبول اسلام قبول کے بعد شمالی افریقہ سے مشرقی افغانستان تک پوری مسلم دنیا کا دورہ کیا۔پاکستان پوسٹ کے جاری اعلامیئے کے مطابق یہ دونوں یادگاری ٹکٹ 23 مارچ سے ملک بھر کے ڈاک خانوں میں دستیاب ہوں گے۔