پاکستان
22 مارچ ، 2013

عالمی بنک داسو پن بجلی منصوبے کیلئے 2ارب ڈالر قرضفراہمی پر راضی

عالمی بنک داسو پن بجلی منصوبے کیلئے 2ارب ڈالر قرضفراہمی پر راضی

اسلام آباد…ورلڈ بینک نے پاکستان کو کوہستان میں 4300میگاواٹ کے داسو پن بجلی منصوبے کیلئے 2ارب ڈالر تک قرضہ دینے کی پیشکش کی ہے۔وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان پیش کش کی ہے کہ وہ داسو پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے ابتدائی طور پر 80کروڑ ڈالر اور مجموعی طور پر 2ارب ڈالر فراہم کرنیکوتیاہے۔ حکام کاکہناہے کہ داسو ڈیم کی فنڈنگ کے باوجود 45سو میگاواٹ کا بھاشا ڈیم منصوبہ ترجیحات میں شامل رہیگا۔

مزید خبریں :