پاکستان
22 مارچ ، 2013

پولنگ ڈیوٹی کرنے والوں کو پوسٹل بیلٹ فراہم کیے جائیں،بیرسٹر داؤد

سیالکوٹ…سیالکوٹ میں بیرسٹر داود پرویز کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پیٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کرنے والے 6سے 7 لاکھ ملازمین کو ووٹ کاسٹنگ کے لیے پوسٹل بیلٹ فراہم کیے جائیں۔سیالکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ تمام فورسز،ڈسٹرکٹ جیلز میں قیدی اور ٹیچنگ اسٹاف کا ووٹ ضائع ہو جاتا ہے۔الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ ان افراد کو الیکشن سے کچھ دن پہلے پوسٹل بیلٹ فراہم کرے تاکہ وہ اپنا ووٹ آسانی سے کاسٹ کر سکیں۔اور ریٹرننگ آفیسرز سے پوسٹل بیلٹ موصول کرنے کی بجائے الیکشن کمیشن اس سسٹم کو آن لائن کرے۔اگر اس نظام کو بہتر نہ کیا گیا تو اکثر ڈیوٹی پر موجود لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنے متعلقہ پولنگ پر جائیں گے جس سے پولنگ متاثر ہو گی۔

مزید خبریں :