پاکستان
23 مارچ ، 2013

شاہ نورانی موڑ، زائرین بس الٹنے سے 2افراد ہلاک، 70سے زائد زخمی

شاہ نورانی موڑ، زائرین بس الٹنے سے 2افراد ہلاک، 70سے زائد زخمی

حب …حب میں شاہ نورانی موڑ کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے 2افراد ہلاک اور 70سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے شاہ نورانی جا رہی تھی۔حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔ شاہ نورانی حادثے کے زخمیوں کواسپتال پہچانے والی ایدھی کی 2ایمبولنس ساکران کے مقام پرالٹ گئیں جس سے 2ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے زخمیوں کو گورنمنٹ جام غلام قادراسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور شدید زخمی ہونے والوں کو کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :