پاکستان
23 مارچ ، 2013

لاہور :یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور :یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور…یوم پاکستان پرلاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ائر وائس مارشل اسد لودھی نے دستے کی سلامی لی۔ بعد میں انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک فضائیہ کے دستے نے پاکستان رینجرز کے دستے کی جگہ فرائض سنبھالے ہیں۔

مزید خبریں :