پاکستان
23 مارچ ، 2013

جنوبی وزیرستان میں یومِ پاکستان بھرپور انداز میں منانے کی تیاری

وانا…جنوبی وزیرستان میں یومِ پاکستان بھرپور انداز میں منانے کی تیاری کر لی گئی۔سپن کئی راغزئی کچھ عرصہ پہلے تک طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ مگر اب یہاں امن قائم ہو چکا ہے اور نقل مکانی کرنے والے لوگ بھی واپس آ چکے ہیں۔ یہاں یومِ پاکستان کی ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔ قراردادِ پاکستان کے حوالے سے ٹیبلو بھی پیش کیا جائے گا جس کی ایک روز پہلے بھرپور ریہرسل کی گئی۔ یوم پاکستان کی خوشی میں عام لوگوں کے ساتھ فوجی جوانوں نے بھی رقص کیا۔

مزید خبریں :