23 مارچ ، 2013
اسلام آباد…ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز میں 31سے40 عمر کے ووٹرز سر فہرست ہیں جبکہ 18سے25 سال کے عمر کے ووٹرزکی تعداد مجموعی تعداد کے 20 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھر میں 20 مارچ تک رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 8کروڑ 61 لاکھ32 ہزار751 ہوگئی ہے۔ ان میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 4کروڑ 85لاکھ72ہزار97 ہے۔خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3کروڑ 75لاکھ60ہزار654 ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد شمار کے مطابق 27فروری تک ملک میں 18سے 25 سال کے ووٹرز کی کل تعداد ایک کروڑ 68لاکھ85ہزار102 ہے جو کل ووٹوں کا 19.77 فیصد بنتا ہے ۔26سے 30سال کے ایک کروڑ 27لاکھ36ہزار892 جو 14.91 فیصد بنتا ہے۔ 31 سے 40 سال کے مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ ایک لاکھ39ہزار725 ہے جو کل ووٹوں کا 23.58فی صد ہے جو مجموعی ووٹوں میں سب سے زیادہ ہے ۔41سے 50 سال کے کل ووٹوں کا 17.70فیصد ہے ان کی کل تعداد ایک کروڑ 51 لاکھ17ہزار351 ہے۔51سے 60 سال کے کل ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 52ہزار892 ہے جو مجموعی ووٹوں کا 11.77 فیصد 61 سے 70 سال کے ووٹرز کی کل تعداد 63لاکھ26ہزار126 ہے جو کل ووٹوں کا 7.41 فیصد ہے ۔جبکہ 71 سے سو سال کی عمر کے ووٹرز کی کل تعداد 41 لاکھ60ہزار49 جو کل ووٹوں کا 4.87فیصد بنتا ہے۔