پاکستان
23 مارچ ، 2013

کراچی: سلطان آباد میں رینجر ز کا ٹارگیٹڈ آپریشن ، 100 افراد زیر حراست

کراچی: سلطان آباد میں رینجر ز کا ٹارگیٹڈ آپریشن ، 100 افراد زیر حراست

کراچی…کراچی میں منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں رینجر ز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، آپریشن کی براہ راست نگرانی کے لیے ڈی جی رینجرز رضوان اختر بھی علاقے میں موجود ہیں۔رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن میں رینجرز خواتین اہلکاروں سمیت 1000 سے زائد رینجرز اہلکار شریک ہیں جبکہ علاقے کی حساسیت کو دیکھتے ہو ئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :