23 مارچ ، 2013
لاہور…مینارپاکستان اور اطراف میں موبائل فون اور وی فون سروس بند کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مینارپاکستان اور اطراف میں بند کی جانے والی موئل فون سروس رات 9 بجے تک بند رہے گی۔ پابندی کا مقصد مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔