23 مارچ ، 2013
پشاور…گورنرخیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ جرگہ بھی ہورہا ہے اوردہشتگردی بھی،ایسی صورت حال میں مذاکرات کس طرح ممکن ہیں ۔میڈیا سے گفتگو میں گونر کے پی کے کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ میں متحارب گروپوں میں جا ری تصادم کے دوران80ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ایسی صورت حال میں مذاکرات کیوں کر ممکن ہو سکیں گے۔