پاکستان
23 مارچ ، 2013

فوجی آپریشن کے ذریعے دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جاسکا،منور حسن

 فوجی آپریشن کے ذریعے دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جاسکا،منور حسن

صوابی …امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن غیرجانبدار اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔شفاف انتخابات کے لئے مزید اقدامات کرنے چاہئیں ۔ صوابی میں جلسہ عام سے خطاب میں سید منور حسن نے کہا کہ فوجی آپریشن کے ذریعے دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جاسکا، بلکہ دہشت گردی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کررہی ہے، منورحسن کا کہنا تھا کہ جب تک شریعت نافذ نہیں ہوتی، ظلم سے نجات نہیں مل سکتی، انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ نہیں سمجھتے کہ وہ ووٹ کے لئے نکلیں گے تو خیریت سے گھروں کو واپس لوٹیں گے بھی یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پانچ سالوں میں ڈرون حملے، لاقانونیت، مہنگائی، کرپشن اور ظلم کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا، نظام کو بدلنے کے لئے ظلم کرنے والوں سے نجات حاصل کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ غلیظ لوگوں نے سیاست کے ذریعے لوگوں کا جینا حرام کیا ہے۔

مزید خبریں :