پاکستان
23 مارچ ، 2013

متحدہ قائد الطاف حسین کی ”ارتھ آور “منانے کی اپیل

متحدہ قائد الطاف حسین کی ”ارتھ آور “منانے کی اپیل

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عوام سے بھرپور طریقے سے آج ”ارتھ آور “منانے کی اپیل کی ہے۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عوام ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور ملک بھر میں قائم ایم کیوایم کے زونل ، سیکٹرز اور ڈسٹرکٹ دفاتر میں منعقدہونے والی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔الطاف حسین نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر فرد اور ادارہ غیر ضروری برقی آلات بند رکھ کر اور لائٹس بجھا کر توانائی کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

مزید خبریں :