پاکستان
23 مارچ ، 2013

عمران کی وجہ سے سنجیدہ اور مخلص سیاستدان میدان میں آئے، جاوید ہاشمی

عمران کی وجہ سے سنجیدہ اور مخلص سیاستدان میدان میں آئے، جاوید ہاشمی

لاہور … پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کا وقت آگیا ہے، عمران خان کی وجہ سے سنجیدہ اور مخلص سیاستدان میدان میں آئے، لاہور کے شہریوں وعدہ کرو عمران خان کا ساتھ دو گے۔ مینار پاکستان لاہور پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کوبچانے کاوقت آگیا ہے، میں سیاست چھوڑ چکا ہوتا مگر نوجوانوں نے میرا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں، وعدہ کرو عمران خان کا ساتھ دو گے، آج کا جلسہ صدیوں یاد رکھا جائے گا، عمران خان کی وجہ سے سنجیدہ اور مخلص سیاستدان میدان میں آئے۔

مزید خبریں :