23 مارچ ، 2013
اسلام آباد…پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل بھی بالائی اوروسطی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی اور اولے بھی گرے۔ملتان ، مظفر گڑھ ، منڈی بہاء الدین ، میاں والی، خانیوال، ساہی وال، بہاول پور، بہاول نگر، شورکوٹ ، جھنگ اور چیچہ وطنی میں ہرطرف جل تھل ہوگیا۔بارش اور ژالہ باری سے جہاں سردی بڑھ گئی ، وہیں لوگوں نے موسم کا بھرپور لطف بھی اٹھایا۔ وہاڑی کے نواحی علاقوں میں ڑالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچاہے۔سوات، مالا کنڈ اور ہزارہ ڈویڑن کے بیشتر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔کالام اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برفباری سے سردی بڑھ گئی۔ خیبرایجنسی اورجنوبی وزیرستان میں بھی بارش اورژالہ باری ہوئی۔باجوڑایجنسی میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ کل سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو خیبر پختون خوا ، اسلام آباد ، گجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔آج ملک میں کم سیکم درجہ حرارت استور میں صفر اورزیادہ سیزیادہ درجہ حرارت حیدر آباد میں 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔