23 مارچ ، 2013
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ چغل پورہ میں ٹریفک حادثہ میں نو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پر چغل پورہ کے مقام پر پیش آیا۔ تیز رفتار فلائینگ کوچ ایک گاڑی سے ٹکراگئی۔ جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔