پاکستان
23 مارچ ، 2013

پی پی رہنما فخر امام اور افتخار نذیر مسلم لیگ ن میں شامل

پی پی رہنما فخر امام اور افتخار نذیر مسلم لیگ ن میں شامل

لاہور … پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فخر امام اور سابق رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر ن لیگ میں شامل ہوگئے، دونوں رہنماوٴں نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات میں ان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ ن اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فخر امام نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دونوں رہنماوٴں نے ملکی اور بالخصوص جھنگ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت بھی کی۔ نواز شریف نے فخر امام کی ن لیگ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے افتخار نذیر نے لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ جوائن کرنے کا اعلان کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جو بویا وہی کاٹے گی، عوام 11 مئی کو لٹیروں کا احتساب کریں گے۔

مزید خبریں :