پاکستان
23 مارچ ، 2013

یوم پاکستان : ایوان صدر میں سول و ملٹری اعزازات کی تقسیم کی تقریب

یوم پاکستان : ایوان صدر میں سول و ملٹری اعزازات کی تقسیم کی تقریب

اسلام آباد … یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں سول اور ملٹری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، تقریب میں پیپلز پارٹی کی مرحوم رہنما فوزیہ وہاب، عابدہ پروین، انصار برنی اور فاطمہ ثریا بجیا کو ہلال امتیاز جبکہ شیری رحمان کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ اے پی این ایس کے سرمد علی اور پی بی اے کے چیئرمین اسلم قاضی کو ستارہ امتیاز جبکہ جیو نیوز کے اینکر حامد میر کو ہلال امتیاز دیا گیا۔ اورینٹ میک کین کے چیف ایگزیکٹو مسعود ہاشمی کو شعبہ ابلاغیات میں عمدہ کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ صدر مملکت کی جانب سے 91 شخصیات کو اعزازات دیئے گئے جن میں 7 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :