24 مارچ ، 2013
اسلام آباد....الیکشن کمیشن پہلے دن نگراں وزیراعظم کا تقرر نہ کرسکاآج فیصلے کا دن، نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟ الیکشن کمیشن آج آخری دن طے کرے گا۔دوپہر تک فیصلہ کرلیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کا کہنا ہے کہ آج دوپہر تک فیصلہ کرلیا جائے گا ،3 دن وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کو ملے ، پھر 3دن پارلیمانی کمیٹی کے پاس تھے ، لیکن نگران وزیر اعظم کا تقرر نہ کیا جاسکا،اس کے بعد معاملہ پہنچ گیا الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ، چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم تو ہنگامی طور پر اسلام آباد پہنچ گئے ، لیکن کمیشن کے رکن روشن عیسانی کو فلائٹ نہ ملی،باقی چاروں ممبران نے نگراں وزیر اعظم کے لئے ناصر اسلم زاہد ، ڈاکٹر عشرت حسین ، میر ہزار خان کھوسو اور رسول بخش پلیجو کے ناموں پر تفصیلی غور کیا گیا ، لیکن کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا ،اس طرح ممبر الیکشن کمیشن پہلے روز نگراں وزیر اعظم کا تقرر نہ کرسکا ، آج فیصلے کا دن ہے۔الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ جسٹس ریٹائرڈ روشن عیسانی کے اجلاس میں نہ پہنچے پر چہ میگوئیاں ہوئیں۔ لیکن سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ممبر خیبر پختون خوا جسٹس ریٹائرڈ شہزاد اکبر کے مطابق ارکان چاہتے ہیں کہ فیصلہ متفقہ ہو اور ممبر سندھ کی موجودگی میں کیا جائے، ممبر پنجاب ریاض کیانی نے بتایاکہ چاروں ناموں پر غور کرلیا گیا ہے اتوار کو فیصلہ کرلیا جائے گا،نگران وزیر اعظم کے تقرر کے لئے اب ایک روز باقی ہے،5رکنی الیکشن کمیشن نے کثرت رائے سے فیصلہ کرنا ہے،لیکن کمیشن ممبران کے مطابق کوشش کی جارہی ہے کہ فیصلہ متفقہ ہو،اسی لئے معاملہ آخری روز پر چلا گیا ہے۔