پاکستان
24 مارچ ، 2013

سیاسی تقرری کی اطلاعات: الیکشن کمیشن کی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کی ہدایت

سیاسی تقرری کی اطلاعات: الیکشن کمیشن کی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد....الیکشن کمیشن نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 2 روز میں ہٹانے کے لیے وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کے لیے خط سیکرٹری خزانہ کو بھجوایا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 2 روز میں ہٹایا جائے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پابندی کے باوجود ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی پر اسٹیٹ بینک سے جواب طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ رانا اسد امین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی گورنر کو ہٹانے کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ اور نہ اس طرح کے کسی خط کا انہیں کوئی علم ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ہٹانے کی ہدایت سیاسی تقرر کی اطلاعات پر جاری کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :